سی پی آئی قائد اے بی بردھن کو خراج

حیدرآباد 3 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ اسٹیٹ سی پی آئی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے سی پی آئی کے سابق قومی جنرل سکریٹری مسٹر اے بی بردھن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وہ آج یہاں مخدوم بھون حمایت نگر میں سی پی آئی اسٹیٹ یونٹ کے زیراہتمام منعقدہ تعزیتی اجلاس سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر سی وینکٹ ریڈی نے کہاکہ بردھن نے اپنے دور طالب علمی سے سی پی آئی کیلئے کام کررہے تھے اور اپنی آخری سانس تک وہ سی پی آئی میں برقرار رہے اور قومی جنرل سکریٹری کا عہدہ پایا۔ انھوں نے کہاکہ بردھن کی کمی کو پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔