نئی دہلی۔29فبروری ( پی ٹی آئی) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں خودکشی کرنے والے دلت اسکالر روہت ویمولہ کی ماں اور بھائی نے آج نئی دہلی میں سی پی آئی کے سینئر قائدین سے ملاقات کی اور تعلیمی کیمپس میں ذات پات پر مبنی امتیازی سلوک کے خاتمہ کیلئے ایک قانون بنانے پر اصرار کیا ۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈی راجہ نے کہاکہ ’’ اُس ( روہت) کی ماں ( رادھیکا) اور بھائی ( راجہ) اور اس یونیورسٹی کے چند معطل شدہ طلبہ آج ہمارے پارٹی آفس پہنچے تھے ۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں امتیازی سلوک کے خاتمہ کیلئے قانون بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔