حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (این ایس ایس) ضلع ورنگل کے بزرگ سی پی آئی قائد و مجاہد آزای د نارا نرسمہا راؤ آج صبح کی اولین ساعتوں میں چل بسے۔ وہ 92 برس کے تھے۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی، کے نارائن سکریٹری سی پی آئی و صدر سی آر فاونڈیشن، سی وینکٹ ریڈی سکریٹری سی پی آئی تلنگانہ ریاستی کونسل، پی وینکٹ ریڈی سکریٹری سی پی آئی تلنگانہ اور جنرل سکریٹری سی آر فاونڈیشن سی وینکٹیشور راؤ ڈائرکٹر بیت المعمرین، وی چناکیوا راؤ خازن سی آر فاونڈیشن نے سی پی آئی قائد کی رحلت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے غمزدہ ارکان خاندان سے اظہارہمدردی کیا۔