سی پی آئی غریبوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی جماعت

حلقہ اسمبلی مہیشورم کے امیدوار عزیز پاشاہ کا انتخابی جلسہ عام سے خطاب

حیدرآباد۔21اپریل(سیاست نیوز) قومی اور علاقائی سطح پر غریبوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی جماعت کا نام کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ہے اور پارٹی کا کوئی بھی قائدیا رکن نے کبھی بھی عوامی مسائل کے حل پر ذاتی مفادات کو ترجیح نہیں دی۔ لینڈگرابرس سے راست مدبھیڑ کے ذریعہ سرکاری اراضیات کا تحفظ اور ان زمینات کو غریب عوام میں تقسیم کرنے کاکام صرف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کیا جس کے نتیجہ میںاسمبلی حلقہ مہیشورم گنجان آبادیوں میںتبدیل ہوگیا۔ شاہین نگر چوراہے پر منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی کے اسمبلی حلقہ مہیشورم امیدوار جناب سید عزیزپاشاہ نے اس بات کا دعویٰ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی حلقہ مہیشورم میںسی پی ائی کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ لینڈگرابرس جھوٹے پروپگنڈوں کے ذریعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قائدین کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک انچ زمین بھی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کسی قائد یاکارکن ظلم وزیادتی کے ذریعہ قبضے کیا ہے اور اگر اغیار کے پاس کا ثبوت ہے تو و ہ پیش کریں میںسرگرم سیاست دستبردار ہونے کے لئے تیار ہوں جناب سیدعزیزپاشاہ نے کہاکہ اگر اقتدار حاصل کرنے کے لئے سی پی ائی کے خلاف جھوٹے پروپگنڈوں کا سہارا لیا جارہا ہے تو لینڈ گرابرس اور ان کی پشت پناہی کرنے والے کانگریس اور تلگودیشم قائدین کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے انقلاب کا سامنا کرنے کے تیار ہوجائیں۔جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ قومی اور علاقائی سطح پر غریب کو مکمل انصاف دلانے کی جدوجہدکرنے والی جماعت کا نام سی پی ائی ہے انہو ںنے کہاکہ مہیشورم اسمبلی حلقہ آج گنجان آبادیوں میں تبدیل ہوا ہے تو اس کا سہرا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سر جاتا ہے جس نے سرکاری اراضیات کو لینڈ گرابرس سے بچاتے ہوئے مذکورہ اراضیا ت پر بستیاں بسانے کاکام کیا ہے۔ آگے بھی ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے اسمبلی حلقہ مہیشورم میںکسی بھی خاندان کو بے گھر نہیں رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اراضیات پر پکے مکانات کی تعمیر ہمارا مقصد ہے انہوں نے 30اپریل کودرانتی بھٹہ پر مہر لگاکر عزیز پاشاہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ کل ہند مسلم سنگھم کے صدر جناب خالد رسول خان نے بھی اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسمبلی حلقہ مہیشورم سے سی پی ائی امیدوار کی تائیدکا اعلان کیا۔ جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے انہو ںنے کہاکہ عزیزپاشاہ نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت میں لگادی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ قدیم شہر حیدرآباد میں فرقہ وارانہ فسادات کے موقع پر اور لینڈ گرابرس کی جانب سے وقف اراضیات پر قبضے کی کوششوں کے وقت عزیز پاشاہ عوام کے درمیان میں رہتے ہوئے مذکورہ حساس مسائل کو پرامن انداز میں حل کرنے کی کوشش کرتے رہے انہو ںنے کہاکہ کانگریس پارٹی ہو یا پھر سی پی ائی دونوں ہی اس ملک کی سکیولر پارٹیاں ہیں اور فرقہ پرست طاقتوں سے مقابلہ کے لئے اسمبلی حلقہ مہیشورم سے جناب سیدعزیزپاشاہ کی کامیابی ضروری ہے۔ چیف کنونیر ایس سی‘ ایس ٹی ‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ جناب ثناء اللہ خان‘ صدر تنظیم انصاف گریٹر حیدرآباد میراحمد علی کے علاوہ نائب صدور شیخ شمس الدین احمد‘ سہیل الدیانی‘جنرل سکریٹری منیرپٹیل اور دیگر نے بھی اس جلسہ عام سے خطاب کیا۔ جلسہ کی کاروائی خواجہ پاشاہ نے چلائی۔