سی بی ایس سی بارہویں کلاس نتائج ہنسیکا شکلا اور کرشمہ اروڑہ مشترکہ ٹاپرس

نئی دہلی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی ایس سی بارہویں کلاس کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا۔ اس امتحان میں تقریباً 13 لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی۔ نتائج کا اعلان قبل ازوقت کردیا گیا۔ ہمیشہ کی طرح لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کرلی۔ دہلی پبلک اسکول غازی آباد کی ہنسیکا شکلا اور مظفر نگر کی کرشمہ اروڑہ کو مشترکہ ٹاپرس قرار دیا گیا۔ دونوں طلباء نے 500 کے منجملہ 499 نشانات حاصل کئے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر تعلیم پرکاش جاوڈیکر نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی۔