نئی دہلی۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 12 ویں کلاس کے امتحان کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ہے ۔اس بار بھی لڑکیوں نے اپنا غلبہ برقرار رکھا ہے ۔ سی بی ایس ای کے اس امتحان میں، نوئیڈا کی میگھنا سریواستو نے 499 نشانات کے ساتھ ٹاپ کیا ہے ۔اس سال 83.01 فیصد اسٹوڈنٹس کامیاب ہوئے جبکہ پچھلے سال یہ شرح 82.02 فیصد تھی ۔ تریویندرم کے 97.32 طلباء نے امتحان پاس کیا ہے ۔ چنئی دوسرے مقام پر ، 93.87 فی صد اور دہلی تیسرے مقام پر ہے ، جہاں 89 فیصد طلباء نے امتحان پاس کیا ہے۔