سی بی آئی ڈائریکٹر کی عرضی پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

نئی دہلی ،6دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے ڈائریکٹر آلوک ورما سے اختیارات واپس لینے اور انھیں چھٹی پربھیجے جانے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے جمعرات کو مسٹر ورما اور رضاکار تنظیم ‘کامن کاز ’کی مسٹر ورما سے اختیارات واپس لینے اور چھٹی پر بھیجے جانے والی عرضیوں پر سماعت پوری کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔مسٹر ورما کو سی بی آئی کے اسپیشل ڈائکریکٹر رایکش استھانہ کے ساتھ ہوئے تنازعہ کے بعد حکومت نے 23اکتوبرکوچھٹی پر بھیج دیاتھا۔دونوں نے ایک دوسرے پر بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے ۔