تلنگانہ تلگو دیشم کارگذار صدر اے ریونت ریڈی نے ایمسیٹ افشاء کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ناکامی ہے اور سی بی آئی تحقیقات کے بعد ہی حقائق کا پتہ چلے گا۔ انہوںنے کہا کہ لاکھوں طلبہ اس وقت الجھن کا شکار ہیں۔ بی جے پی رکن اسمبلی اور تلنگانہ اسمبلی میں پارٹی ڈپٹی لیڈر پربھاکر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ، طلبہ کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرچہ سوالات کے افشاء کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کئے گئے ۔