حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر CEDM کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام EAMCET-2015 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، جین اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر CEDM کی جانب سے 8-4-2015 تا 8-5-2015 نظام کالج بشیر باغ حیدرآباد کے علاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیر آباد ، گورنمنٹ بائز جونیر کالج قلعہ روڈ نظام آباد ، گورنمنٹ گرلز جونیر کالج کریم نگر ، اسلامیہ آرٹس و سائنس کالج ورنگل اور این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ، محبوب نگر پر مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ ایسے طلباء جنہوں نے کم از کم60% نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹر میڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اول میں 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں داخلہ کے مستحق ہیں ۔ اس کوچنگ سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہش مند اقلیتی طلباء اپنے درخواست میمورنڈم آف مارکس سال دوم / سال اول کی زیراکس کاپی مع اصل میمو برائے تنقیح سال دوم کے ہال ٹکٹ کی زیراکس کاپی EAMCET-2015 online application form کی زیراکس کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ متعلقہ مراکز پر 06-04-2015 تک داخل کرسکتے ہیں ۔۔