حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : الہ آباد بینک کی چیف ایکزیکٹیو آفیسر ( سی ای او ) اور منیجنگ ڈائرکٹر شریمتی اوشا اننت سبرامنیم جمعرات کو حیدرآباد کے دورہ پر پہونچ رہی ہیں ۔ الہ آباد بینک کی سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ حیدرآباد ہے ۔ وہ یہاں ٹاون ہال میٹنگ طلب کرتے ہوئے حیدرآباد کے بینک اسٹاف اور آفیسرس سے خطاب کریں گی ۔۔