قیام و طعام اور ووکیشنل کی تربیت بھی مفت دی جائے گی
حیدرآباد 31 مئی (این ایس ایس) سنٹر فار سوشل سرویس (سی ایس ایس) کی جانب سے چھ سال سے زائد عمر کی یتیم لڑکیوں سے سنٹر میں داخلہ اور اچھی تعلیم کے حصول کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ ضرورت مند خواتین بھی داخلہ کیلئے درخواست دے سکتی ہیں۔ انھیں مفت طعام و قیام اور ووکیشنل ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ تعلیم یافتہ خواتین کو سی ایس ایس پراجکٹس میں جابس دیئے جائیں گے۔ 9885472958 پر ربط کریں۔ ضرورت مند خواتین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ زرین موقع سے استفادہ کریں۔