سی آئی ایس ایف ہیڈ کانسٹبل نے تین ساتھیوں کو ہلاک کردیا

کانچی پورم (ٹاملناڈو) 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی ایس ایف سے تعلق رکھنے والے ایک ہیڈ کانسٹبل نے آج ایک عجیب و غریب واقعہ میں اپنے تین ساتھیوں کو جو کلپکم نیوکلیر کامپلکس سے وابستہ تھے کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دیگر دو کو زخمی کردیا۔ یہ دلدوز واقعہ پیرا ملٹری کیمپ میں رونما ہوا۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ ملزم ہیڈ کانسٹبل 45 سالہ وجئے پرتاپ سنگھ نے 9 ایم ایم کاربائن سے فائرنگ شروع کردی اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر گنیش اور ہیڈ کانسٹبلس بسوراج اور موہن سنگھ کو کلپکم ٹاؤن شپ میں واقع سی آر پی ایف بیارکس میں ہلاک کردیا جو نیوکلیر کامپلکس سے دس کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ اس واقعہ کے باوجود نیوکلیر کامپلکس میں جاری سرگرمیاں بدستور جاری رہیں۔ جس وقت حملہ ہوا اُس وقت صبح کے وقتتمام فوجیوں کو حاضری کے لئے ایک مقام پر جمع ہونا تھا اور یکے بعد دیگرے اُن کی حاضری لی جارہی تھی کہ اچانک ملزم نے فائرنگ شروع کردی۔ اُس وقت صبح کے 5.30 بجے کا عمل تھا۔ یہ تفصیلات کانچی پورم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سی وجئے کمار نے دی۔