سی آر پی ایف ٹیم میں عہدیداروں کی تعداد بڑھانے کی تجویز

نئی دہلی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی آر پی ایف حالیہ چھتیس گڑھ انکاونٹر کے پس منظر میں مخالف نکسلائیٹس سرگرمیوں میں ملوث ٹیموں میں آفیسرس کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ بنایا۔ حالیہ انکاونٹر میں ماوسٹوں نے دو کمانڈرس اور دیگر کئی سی آر پی ایف جوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد جو حقائق سامنے آئے انہیں پیش نظر رکھتے ہوئے آفیسرس کی تعداد میں اضافہ کا منصوبہ بنایا جارہا ہے تاکہ ایسی کسی صورتحال سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ سکما انکاونٹر میں دو کمانڈرس کے ہلاک ہونے سے سپاہیوں کو مشکلات پیش آئی کیونکہ انہیں احکامات دینے والا کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ نکسلائیٹس سے متاثرہ ریاستوں چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔