حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) ضلع کھمم کے چرلہ منڈل میں سی آر پی ایف جوانوں کی فائرنگ میں ایک گریجن نوجوان جو شدید زخمی ہوگیا تھا آج دوران علاج نمس میں فوت ہوگیا ۔ کل رات تلاشی مہم کے دوران سی آر پی ایف جوانوں نے مقامی نوجوان نرسمہا راؤ پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسکے بعد اسے حیدرآباد نمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چرلہ منڈل میں انسداد ماؤسٹ تلاشی مہم جاری تھی نرسمہا راؤ موٹر سائیکل پر گزررہا تھا ۔ رکنے کی ہدایت پر وہ تیزی سے جانے لگا جس پر فائرنگ کردی گئی تھی ۔