سی آئی اے سربراہ کا خفیہ دورۂ پاکستان : رپورٹ

اسلام آباد ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی اے چیف جان برینن گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچے اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے خفیہ ملاقات کی جس میں اس ملک کے شمال مغرب میں عسکریت پسندوں کے خلاف ممکنہ ملٹری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ’دی نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا کہ دونوں عہدیداروں نے ’’باہمی مفاد کے نہایت حساس مسائل‘‘ پر تبادلہ خیال کیا، جن میں گزشتہ ہفتے سے قبائلی علاقوں میں منعقدہ فضائی حملے اور طالبان۔ پاکستان امن مذاکرات کی بظاہر ناکامی کے بعد ممکنہ ملٹری آپریشن کے امکانات شامل ہیں۔