سیکنڈری و سینئیر سیکنڈری کورسیس کیلئے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ تحت وزارت فروغ انسانی وسائل حکومت ہند کو سکنڈری اور سینئیر سکنڈری سطح کے کورسیس کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ این آئی او ایس کے ریجنل ڈائرکٹر سری انیل کمار نے اطلاع دی کہ ایسے امیدوار جنہوں نے 14 سال عمر مکمل کرلی ہو وہ سال 2015-16 کے لیے ( اسٹریم ۔ 2 ایگزامس اکٹوبر 2015 میں ہوں گے ) کورسیس میں داخلے حاصل کریں ۔ 30 جون داخلوں کی آخری تاریخ ہے ۔ 14 سال عمر اور آٹھویں کامیاب طلبہ سکنڈری سطح کے کورسیس کے لیے اور 15 سال عمر اور 10 ویں کامیاب طلبہ سینئیر سکنڈری سطح کے کورسیس کے لیے اہل ہیں ۔ کورسیس برائے 2015-16 ( اسٹریم ۔ 1 ایگزامنیشنس اپریل میں ہوں گے ) میں داخلے کے لیے 30 جولائی آخری تاریخ ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24162859 ۔ 24060712 پر پر ربط کریں ۔۔