حیدرآباد 21 فبروری ( سیاست نیوز ) کابینہ کی تشکیل کے بعد سکریٹریٹ میں نئے وزراء کیلئے چیمبرس مختص کردیئے گئے ہیں ۔ چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے جی او جاری کردیا ۔ سکریٹریٹ ڈی بلاک میں وزراء کو چیمبرس مختص کئے گئے ہیں ۔ فہرست میں وزیر ملاریڈی کا نام شامل نہیں ہے ۔ انہوں نے سابق وزیر داخلہ نرسمہاریڈی کا چیمبر دینے کی خواہش کی ہے ۔ ماضی میں ہریش راو کا چیمبر کے ایشور کو مختص کیا گیا ہے ۔ این نرسمہا ریڈی کے چیمبر پر دووزراء اپنی دعویداری پیش کررہے ہیں ۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے سابقہ چیمبر کا ہی انتخاب کیا ہے ۔ وزیر جنگلات اندرا کرن ریڈی کو روم نمبر 326 ڈی بلاک کی دوسری منزل مختص کی گئی ۔ سرینواس یادو کو روم نمبر 142 ڈی بلاک گراونڈ فلور مختص کیا گیا ۔ وزیر تعلیم جگدیش ریڈی کو روم نمبر 237 ڈی بلاک فرسٹ فلور مختص کیا گیا ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر کو روم نمبر 456 ڈی بلاک تیسری منزل پر مختص کیا گیا ۔ وزیر زراعت سی نرنجن ریڈی کو روم نمبر 261 ڈی بلاک فرسٹ فلور پر مختص کیا گیا ۔ وزیر پنچایت راج دیاکر راو کو روم نمبر 251 ڈی بلاک سکنڈ فلور مختص کیا گیا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ وی پرشانت ریڈی کو روم نمبر 313 ڈی بلاک سکنڈ فلور پر چیمبر مختص کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں نئے وزرا کو منسٹرس کوارٹرس میں بنگلے بھی الاٹ کردئے گئے ۔