گیا ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے گیا ضلع سول کورٹ احاطہ سے پولیس نے آج اسلحہ کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتارکر لیا۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (سیول) راج کمار ساہ نے یہاں بتایاکہ قتل کے ایک معاملے میں گواہی دینے آئے دو بھائیوں کو سیکوریٹی عملہ نے جانچ کے دوران اسلحہ اور کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔