سیول سپلائز بھون میں 20 کیلو واٹ شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح

حیدرآباد 30 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر سیول سپلائز مسٹر ڈی سریدھر بابو نے آج سیول سپلائز بھون میں 20 کیلو واٹ کے برقی پلانٹ کا افتتاح انجام دیا ۔ اس پلانٹ کے ذریعہ برقی کی 20 فیصد ضروریات کی تکمیل ہوگی اور دوسروں پر انحصار کم ہوجائیگا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سریدھر بابو نے کہا کہ حکومت بہت جلد ریاست میں سیول سپلائز کے 54 گوداموں میں شمسی توانائی کی سہولیات فراہ مکریگی ۔ سیول سپلائز کمشنر مسٹر سمیر شرما کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی تنصیب پر صرف 10 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں

جس سے یومیہ 100 یونٹس تیار کئے جاسکتے ہیں اور فی یوم 21,000 روپئے اور سالانہ 2.52 لاکھ روپئے کی بچت ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پلانٹ سے حاصل ہونے والی برقی کو داخلی ضروریات کیلئے استعمال کیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ دفتر میں جگہ کی کمی کی وجہ سے مزید برقی کی تیاری ممکن نہیں ہے ۔