حیدرآباد ۔ یکم ؍نومبر (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کے بموجب یو پی ایس سی سیول سرویس امتحان (پریلمنری) 2014ء میں کامیاب اور سیول سرویسیس (مین) امتحان 2014ء میں شرکت کے خواہشمند اقلییت یعنی مسلم، عیسائی، سکھ، بدھسٹ، پارسی اور جین طبقات کے امیدواروں سے حیدرآباد میں فری کوچنگ کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ امیدوار اور ان کے سرپرستوں کی جملہ سالانہ آمدنی 1.00 لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں ہال ٹکٹ کی کاپی اور پریلمنری امتحان میں کامیابی کے ثبوت کے ساتھ 7 نومبر 2014ء ڈائرکٹر، سی ای ڈی ایم نظام کالج، حیدرآباد کے پاس داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 23210316-040 پر ربط کریں۔