سیول سرویسز کے ٹاپ رینکر جمیل فاطمہ کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی (سیاست نیوز) سیول سرویسز امتحانات میں 62 واں رینک حاصل کرنے والی تلنگانہ کی امیدوار جمیل فاطمہ زیبا کی تہنیتی تقریب 11 مئی کو 6.30 بجے شام نہرو آڈیٹوریم مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں منعقد ہوگی۔ سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف میناریٹیز کے زیر اہتمام یہ تقریب منعقد کی جائے گی ۔ ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ جمیل باطمہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کی پہلی مسلم امیدوار ہیں جنہوں نے سیول سرویسز میں نمایاں رینک حاصل کیا ہے۔ حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم اور سکریٹری اقلیتی بہبود دانا کشور تقریب میں مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ سیول سرویسز کی کوچنگ حاصل کرنے والے اقلیتی طلبہ کے علاوہ شہر کے نامور اقلیتی تعلیمی اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔