سیول انجینئرنگ ملازمت ، آج ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بی ای ، بی ٹیک ( سیول ) برانچ کے امیدواروں کے لیے جن کی عمر 18 سال تا 44 سال کے درمیان ہے ۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرس کے پوسٹ کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی 3 ستمبر آخری تاریخ ہے اور اس کا امتحان 20 ستمبر کو مقرر ہے ۔ امتحانی مراکز حیدرآباد ، ورنگل ، کریم نگر ، کھمم ہیں ۔ اس کی کوچنگ جنرل اسٹڈیز ، سیول انجینئرنگ کی 150 نشانات اور 300 نشانات کی دفتر سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر آج شام 4 بجے سے شروع ہورہی ہیں ۔۔