سینکڑوںبنگلہ شدت پسندوں کی خودسپردگی

ڈھاکہ۔ 9 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ’شدت پسند‘ منگل کے روز خودسپرد ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ کئی دہائیوں کے دوران ایک ساتھ ہتھیار ڈالنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ حکام کے مطابق 600 سے زائد عسکریت پسندوں نے اپنے ہتھیار اور آتشیں اسلحہ ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں وزیر داخلہ اور پولیس سربراہ کے حوالے کردیئے۔ علاقائی پولیس سربراہ کے مطابق حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کے معاشرے میں انضمام کیلئے ان کی مدد کرے گی۔ بنگلہ دیش کے مغربی حصے میں ماؤ نواز اور دیگر قبائلی گروپ حکومت کے خلاف برسرپیکار رہے ہیں۔