سینٹ کٹس میں ونیزویلا کا سفارتخانہ آتشزنی سے تباہ

باسیٹیر (سینٹ کٹس )7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )آتشزنی سے ونیزویلا کا سفارتخانہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔ یہ عمارت امریکہ کی ایک تنظیم کے زیر اہتمام تھی ۔ وزیر اعظم سینٹ کٹس نے کہا کہ یہ حملہ سیاسی مفادات پر مبنی تھی ۔ باسیٹیر کی عمارتوں میں آتشزنی سحر کے وقت گہری تاریکی میں پیش آئی عہدیداروں نے آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر کارروائی کی ۔ لیکن انہوں نے کہا کہ آگ آدھی رات کے وقت لگی تھی لیکن انہیں کافی تاخیر سے طلب کیا گیا جب تک عمارت تباہ ہوچکی تھی۔

ایران شام امن کانفرنس کی
فہرست میں شامل نہیں
اقوام متحدہ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے قائد بانکی مون نے شام امن کانفرنس میں جو جاریہ ماہ مقرر ہے شرکت کے دعوت نامے 30 ممالک کو روانہ کئے ہیں جن میں ایران شامل نہیں ہے ۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری اور وزیر خارجہ روس سرجی لاؤ روف 13 جنوری کو ملاقات کریں گے تا کہ تین سال قدیم خانہ جنگی میں ایران کے کردار کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اس کا انکشاف کیا ۔ روس ایران کی شرکت کا حامی ہے جو صدر بشارلاسد کو بڑے پیمانے پر تائید اور مدد فراہم کررہا ہے ۔ مذاکرات 22 جنوری کو سوئٹزر لینڈ میں مقرر ہے جن میں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک شرکت کریں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کو پہلے 2012 کے اعلامیہ کی تائید کرنی چاہئے جس کے تحت شام میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیاگیا ہے۔