نئی دہلی5اگست(سیاست ڈاٹ کام ) سینئر صحافی وکالم نگار خورشید عالم کا کل شب یہاں دہلی میں انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً ایک سال سے پیٹ کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہیں ابھی دس روز قبل ہی دہلی کینسر ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا ۔موصوف انتہائی ملنسار اور خلیق تھے ۔ اُن کے انتقال سے دہلی کی صحافتی برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرحوم کا وطنی تعلق اتر پردیش کے صنعتی شہر کانپور سے تھا ۔ اُن کے والد شہاب الدین جماعت اسلامی کے رکن ہیں جو کانپور سے دہلی پہونچ چکے ہیں۔ وہ پریس کلب آف انڈیا کے رکن بھی تھے۔ مرحوم بیک وقت ہندی اور اُردو دونوں زبان کی صحافت میں سرگرم تھے۔