30 اکٹوبر کو دفتر سیاست میں مقرر، جناب زاہد علی خاں ایوارڈس پیش کریں گے
حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (پریس نوٹ) جناب اقبال انصاری کی زیرادارت شائع ہونے والا انگریزی روزنامہ تلنگانہ ایج ہمیشہ صحت مند ترقی پسند صحافت کا نقیب رہا ہے۔ اس اخبار کے ادارے کی طرف سے سینئر اردو صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کیا جارہا ہے۔ اعتراف خدمات کا جلسہ 30 ستمبر منگل کو محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست 5 بجے شام عابڈس پر منعقد کیا جارہا ہے جس کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مسرس حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ العلماء، جناب سید وقار الدین قادری مدیراعلیٰ روزنامہ رہنمائے دکن، جناب عابد رسول خاں صدرنشین اقلیتی کمیشن، جسٹس ای اسماعیل سابق رکن حقوق انسانی کمیشن، پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی، ضیاء قادری روزنامہ راشٹریہ سہارا، بی چکردھاری صدر جرنلسٹس اسوسی ایشن آف تلنگانہ، محمد سمیع اللہ خاں جنرل سکریٹری گریٹر حیدرآباد ٹی آر ایس اور عنایت علی باقری قائد ٹی آر ایس ہوں گے۔ نظامت کے فرائض جناب عابد صدیقی انجام دیں گے۔ داعی جناب اقبل احمد انصاری نے اہل ذوق حضرات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ جلسہ کے کنوینر جناب احمد صدیقی مکیش اور جناب خیرات علی ہیں۔