حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) دہشت گردی کے الزام میں گرفتار مہاراشٹرا کے دو سیمی کے ارکان کو نامپلی کرمنل کورٹ کے 14 ویں چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے 19 نومبر تک عدالتی تحقیقات میں دے دیا۔ آج صبح اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) پولیس نے مہاراشٹرا کے دو ارکان مدثر اور شعیب خان کو پانچ دن کی پولیس تحویل کے اختتام پر عدالت میں پیش کیا تھا جہاں پر انہیں پھر ایک مرتبہ عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔