سیما آندھرا میں 2 مئی کو مودی کے 6 جلسے

وجئے واڑہ ۔ 22 ۔ اپریل (پی ٹی آئی) بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی سیما آندھرا میں 2 مئی کو 6 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ آندھراپردیش بی جے پی جنرل سکریٹری جئے شیام کشور نے کہا کہ نریندر مودی وشاکھا پٹنم، بھیما وارم، گنٹور ، نیلور ، تروپتی اور مدنا پلی میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے ۔ سیما آندھرا میں 25 لوک سبھا اور 175 اسمبلی حلقوں کیلئے 7 مئی کو رائے دہی ہوگی۔