حیدرآباد۔/23مئی، ( سیاست نیوز) تلگودیشم میں سیما آندھرا کے ارکان اسمبلی کی شمولیت کا آغاز ہوچکا ہے۔ تلگودیشم کے خلاف مقابلہ کرنے والے باغی امیدوار نے کامیابی کے بعد دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کا اعلان کیا جبکہ آج آزاد رکن اسمبلی چیرالہ کرشنا موہن نے اعلان کیا کہ وہ صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرکے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تلگودیشم میں قیادت تجربہ کار لیڈر کے ہاتھ ہے جو صحیح وقت پر فیصلہ کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔