اسلام آباد ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ایک نوجوان تیز رفتار ٹرین کے ساتھ سیلفائی لینے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ راولپنڈی میں 22 سالہ جمشید خان جو ریلوے ڈپارٹمنٹ کا ملازم ہے، ٹرین کے سامنے پٹریوں پر ٹھہر کر اپنے فون سے تصویر کشی کر رہا تھا کہ وہ اسی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔