سیلاب : ٹوئیٹر اور فیس بک پر سرگرم مہم

نئی دہلی ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس جیسے فیس بک اور ٹوئیٹر پر لوگ سرگرم ہوگئے ہیں اور تصاویر و ویڈیوز کا تبادلہ ہورہا ہے بلکہ امداد بھی جمع کی جارہی ہے۔ لوگ تباہ کاریوں، متاثرہ عوام کی مشکلات کے ساتھ ساتھ ان کی مدد کیلئے قائم کنٹرول رومس کے بارے میں تفصیلات ایک دوسرے کو بہم پہنچا رہے ہیں۔ متاثرہ عوام کی مدد کیلئے اپیلیں کی جارہی ہیں۔