سیلاب سے بچنے سری نگر میں خصوصی دُعائیں

سری نگر ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وادیٔ کشمیر میں تازہ شدت کی بارش کے پیش نظر مقامی شہریوں نے ایک خصوصی دعائیہ اجتماع کئی مقامات پر منعقد کیا تاکہ اللہ تعالیٰ سے رحمت طلب کی جائے اور موسمی حالات میں بہتری کی دعا کی جائے تاکہ وادیٔ کشمیر میں دوبارہ سیلاب نہ آسکے۔ شہر کے مختلف مقامات پر اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور وادیٔ کشمیر میں بہتر موسم طلب کرتے ہوئے خصوصی دعائیہ اجتماع منعقد کئے گئے۔ ناصر علی کلّا نے جو تجارت کے مرکز لال چوک کے ایک تاجر ہیں، کہاکہ تاجروں کو سیلاب سے گزشتہ سال ستمبر میں ہی زبردست نقصان پہونچا تھا۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کررہے ہیں کہ بارش روک دے اور سری نگر کو ایک اور سیلاب سے بچائے۔

جب کاشتکاروں کو مصیبتوں کا سامنا تھا تو صدر کانگریس کہاں تھیں؟
بھوپال ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے جاننا چاہا کہ جب سابقہ برسوں میں کاشتکاروں کو آفات سماوی کا سامنا تھا تو صدر کانگریس کہاں تھیں؟