منگلور ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی صدر بی جے پی پرلاد جوشی نے آج کرناٹک کی ریاستی حکومت پر زور دیا کہ سیلاب اور قحط سے متاثر ہ شمالی کرناٹک کے اضلاع کے عوام کو فوری راحت رسانی کی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آفات سماوی میں دو لاکھ ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں اور 10,000 سے زیادہ مکان مختلف حادثوں میں تباہ ہوچکے ہیں۔ حکومت نے آفات سماوی کمیٹی قائم کرنے کے سوائے اور کوئی کارروائی نہیں کی۔ اسے چاہئے کہ مصیبت زدہ عوام کے نقصانوں کی پابجائی کرے۔