سرینگر 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر سیف الدین سوز نے آج گورنر جموں و کشمیر این این ووہرہ سے ملاقات کی اور دستور کے آرٹیکل 35A کے تعلق سے فکرمندی کا مسئلہ اُٹھایا۔ یہ آرٹیکل اِس سرحدی ریاست کے مستقل مکینوں کو خصوصی حقوق اور مراعات سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ ملاقات سپریم کورٹ کی سماعت سے قبل ہوئی ہے جو آرٹیکل 35A کی واجبیت کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر 6 اگسٹ کو مقرر ہے۔