سیتا مڑی بہارمیں دھماکہ خاتون زخمی

سیتامڑی ۔ /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع سیتامڑی میں ایک دستی بم پھٹ پڑنے سے خاتون زخمی ہوگئی ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ہری پرشاد نے کہا کہ یہ خاتون اس وقت زخمی ہوئی جب وہ آم کی امرائی میں گھاس کاٹنے کیلئے پہونچ گئی تھی ۔ اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔اس مقام سے 4 بم برآمد کئے گئے ۔