ڈلاس میں درجنوں شہریوں کا مارچ اور مظاہرے
ڈلاس ۔30 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں سیاہ فام شہریوں پر پولیس تشدد اور مظالم کے خلاف ڈلاس میں آج درجنوں شہریوں نے احتجاجی مارچ نکالا اور پولیس ظلم کے خلاف مظاہرے کئے ۔ افریقی امریکیوں پر پولیس کی ظلم و زیادتی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے اسی ماہ کے اوائل میں ایک مظاہرہ کے دوران کسی شہری کی جانب سے فائرنگ سے ہلاک پانچ پولیس آفیسرس کو بھی خراج پیش کیا ۔ مظاہرین نے ڈاؤن ٹاون پارک سے ایل سنیٹرو کالج تک مارچ نکالا ۔ جہاں ایک درانداز شہری کی شناخت کی گئی تھی جس نے مظاہرین میں شامل ہوکر 7 جولائی کو پولیس پر حملہ کیا تھا ۔ مہلک بندوق لے کر جانسن نے پولیس پر حملہ کیا تھا ۔ یہ 25 سالہ حملہ آور سیاہ فام نوجوان تھا جس نے سیاہ فام شہریوں کی سفید فام پولیس ملازمین کے ہاتھوں موت پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے حملہ کیا تھا ۔ ڈلاس میں کل نکالے گئے اس مارچ کا نیکسٹ جنریشن ایکشن نٹ ورک نے اہتمام کیا تھا ۔ یہ وہی ڈلاس کی انسانی حقوق کا گروپ ہے جس نے 7 جولائی کو بھی احتجاج کیا تھا۔ مارچ کے دوران ڈلاس کی پولیس نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مظاہرین پر نظر رکھی تھی ۔