حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ علاقہ میں سیاسی سرگرمیاں ایک خاندان کی تباہی کا سبب بن گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ ایم پی ٹی سی انتخابات کے دوران جنارم موضع میں ایک مکان کو لوٹ لیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ مکان میں سری ہری نامی شخص جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ آج اس کے مکان میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور مکان میں موجودہ کمسن بچے کو مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے مکان میں موجودہ رقم کو لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق آج دیہات میں مختلف پارٹیوں کی جانب سے انتخابی مہم جاری تھی اور اس مہم میں شرکت کیلئے سری ہری کی بیوی بھی گئی تھی۔ ایک ایک روپیہ جوڑ کر اس آٹو ڈرائیور نے چٹھی ڈالی تھی اور ضرورت کے پیش نظر چٹھی اٹھا کر اس سے حاصل 45 ہزار روپئے نقد رقم کو مکان کی الماری میں رکھا تھا۔ عبداللہ پور میٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔