سیاسی جماعتوں کو اندرون 24گھنٹے اجازت : دانا کشور

حیدرآباد ۔ 29اکٹوبر ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر دانا کشور نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کے مطابق ان کی طرف سے کی جانے والی نمائندگی پر 48 گھنٹوں کے بجائے 24گھنٹوں میں اجازت دے دی جائے اور اگر کسی وجہ سے اندرون 24 گھنٹوں میں اجازت نہ دی جاسکی تو اس کی وجوہات بیان کی جائیں ۔ انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کی اس نمائندگی کے جواب میں یہ ہدایت جاری کی ۔ سیاسی جماعتوں نے کہا تھا کہ اجامت کی اجرائی میں زائد از 28 گھنٹوں کا وقت لئے جانے کے سبب پیدل دورے ‘ تاخیر اور مسائل کا شکار ہورہے ہیں ۔ دانا کشور نے ریٹرننگ آفیسرس کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ موثر رابطہ برقرار رکھنے اور وقفہ وقفہ سے بات چیت کرنے کی ہدایت کی۔