سیاست کے کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں داخلے

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( راست ) : محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر احاطہ روزنامہ سیاست میں مختصر مدتی کمپیوٹر کورس کا یکم جولائی سے آغاز ہوگا ۔ تاحال سینکڑوں طلبہ وطالبات نے مختلف کورسیس سیکھ کر اپنے شہر اور بیرون ملک میں روزگار سے وابستہ ہورہے ہیں ۔ آٹو کیاڈ سیکھ کر اب تک 500 سے زائد طلبہ دوبئی ، سعودی عرب اور قطر میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ یہاں پر آٹو کیاڈ تھری ڈی میکس ، اکاونٹنگ پیاکیجس ( ٹیلی ، ونگس ، فوکس ، پیچ ٹری ) ڈی ٹی پی اور ایم ایس آفس ، ماہر اساتذہ کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں ۔ ان کورسیس سے استفادہ کے خواہش مند حضرات ادارہ سیاست پہنچ کر کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9652813994 ۔ 8686872625 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Comment