سیاست کے حجامہ کیمپس کی ایک سال کی تکمیل

ماہر حجامہ ڈاکٹرس کا جناب عامر علی خاں سے اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : حجامہ طریقہ علاج کو طب نبویؐ میں کافی اہمیت دی گئی ہے اور مختلف مراحل میں حجامہ کروانے کو صحت کے لیے مفید قرار دیا ہے ۔ حجامہ کے ذریعہ سے فاسد و ناکارہ خون کا اخراج عمل میں آتا ہے ۔ دوران خون میں بہتری پیدا ہوتی ہے ۔ ان خوبیوں میں سب سے بڑھ کر سنت رسولؐ ہونے کے باعث روزنامہ سیاست نے عوام کے فائدہ کے لیے حجامہ کیمپس کا آغاز کیا تھا اور الحمدﷲ یہ کیمپس کی ایک سال تکمیل کے بعد بھی بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر اور جناب حکیم سید غوث الدین کیمپ کوآرڈینٹر کا شکریہ ادا کیا اور کیمپ میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں اور اسٹاف بالخصوص سید خالد محی اسد بیگ اور فہیم انصاری کا بھی شکریہ ادا کیا ۔۔