نئی دہلی ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگر یس نے آج سپریم کورٹ کی پارلیمنٹ کو ہدایت کی تعریف کرتے ہوئے اس نے پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ بدنام کرنے اور سیاست کو مجرمانہ رنگ دینے کے انسداد کیلئے سخت قانون منظور کیا جائے ۔ کانگریس نے پیش کش کی کہ اگر حکومت سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایسی قانون سازی کرتی ہے تو وہ حکومت کا ساتھ دے گی ۔ جبکہ بر سراقتدار بی جے پی نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ اور اس کے حکم کا احترام کرتی ہے ۔ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ سنائے یہ ملک کے حق میں ہوتا ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہئیے ۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پترا نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا اظہار کیا جبکہ کانگر یس قائد کپل سبل نے کہا کہ ان کی پارٹی سیاست کو مجرمانہ رنگ دینے کی ہمیشہ مخالف رہی ہے اور چاہتی ہے کہ حکومت اس کے انسداد کیلئے سخت قانون بنائے ۔ ایسی صورت میں کانگریس حکومت کی تائید کرے گی ۔