شیف کمل شرما آج سیاست کوکری میں فن کا مظاہرہ کریںگے
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد میں سیاست کوکری کلاسیس میں مختلف شیفس اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ان میں شیف کمل شرما ہیں جو آج سیاست کوکری میں اپنے ہنر کا جادو جگائیں گے ۔ شیف کمل شرما شمال مشرق علاقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سال 1997 میں کمل شرما نئی قائم شدہ آئی ٹی سی کاکتیہ اور پھر گرانڈ کاکتیہ سے وابستہ ہوئے اور پکوان کے میدان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے لگے ۔ کمل شرما چاپ اسٹکس ، نوڈلس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ۔ کمل مختلف پکوانوں کو پیش کرنے کے بعد شیف کمل شرما کا ایسا کہنا ہے کہ انہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے ۔ شیف کمل شرما آئی ٹی سی سیاست کوکری کلاسیس میں آج اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔۔
شیف وشال بلیگا کا آج سیاست کوکری میں مظاہرہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : شیف وشال بلیگا بنگلور سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے صرف 14 سال کی عمر میں پیشہ پکوان سے وابستہ ہونے کا فیصلہ کیا ۔ کم عمری میں بھی وہ اپنی ماں کو پکوان کی تیاری میں مشورہ دینے لگے ۔ وشال نے کرسٹ یونیورسٹی بنگلور سے ڈگری کی تکمیل کے بعد آئی ٹی سی کے مینجمنٹ پروگرام HMI سے وابستہ ہوئے ۔ آئی ٹی سی گرانڈ چولا میں انہیں پکوان کا بہترین تجربہ حاصل ہوا ۔ یہاں سے انہیں جے پور آئی ٹی سی راجیو تانہ میں تعینات کیا گیا ۔ یہاں انہوں نے ماسٹر شیف انویر ، شیف حیات کے ساتھ اپنے پکوان کو پیش کرتے رہے ۔ انہیں شہزادی کھمسر کی شادی میں اپنے فن کے مظاہرہ کا موقع میسر آیا ۔ اپریل 2016 میں وشال کی خدمات آئی ٹی سی کاکتیہ سے وابستہ ہوگئی ۔ وشال ہندوستانی ، کانٹیننٹل پکوانوں کے ماہر ہیں ۔ وشال آج سیاست پکوان کلاس میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔۔
شیف فرانسس فرنانڈس کا سیاست کوکری میں مظاہرہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد میں سیاست پکوان کلاسیس جاری ہیں ۔ جہاں مختلف ماہر پکوان شیف سامعین کے لیے پکوانوں کے نت نئے ہنر پیش کررہے ہیں ۔ سیاست کوکری کلاس میں شیف فرنانڈس آج مظاہرہ پیش کریں گے ۔ شیف فرانسس فرنانڈس گوا میں پیدا ہوئے کم عمری میں پکوان سے وابستہ ہوئے ۔ اپنے انکل سے پکوان کی ابتدائی تربیت حاصل کی ۔ گوا میں تعلیم کے بعد بنگلور روانہ ہوئے ۔ کرسٹ کالج میں داخلہ حاصل کیا ۔ پسٹری اور بیکری میں گریجویشن کیا اور پھر آئی ٹی سی ہوٹلس سے رجوع ہوئے بعد ازاں ولکم گروپ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ گرگاؤں سے وابستہ ہوئے ۔ آئی ٹی سی نئی دہلی میں خدمات انجام دی ۔ ایک موقع پر روس کے صدر دمتری میڈوڈوف شیف فرنانڈس کے پکوان مظاہرے سے متاثر ہوئے ۔ موجودہ طور پر فرنانڈس آئی ٹی سی کاکتیہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ایک موقع پر صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی بھی فرنانڈس کے پکوان سے لطف اندوز ہوئے ۔ شیف فرنانڈس خاص کر مختلف ذائقوں میں کیک کی تیاری میں مہارت رکھتے ہیں ۔ شیف فرنانڈس آج سیاست کوکری کلاس میں اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔۔