سیاست ٹی وی پر فلمی خبروں کی ٹیلی کاسٹنگ

قارئین سیاست کے لئے سیاست ٹی وی پر روزانہ شام 5 بجے کے خبر نامہ میں بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کی نئی تازہ ترین فلمی خبریں، فلمی سرگرمیاں اور شوٹنگ رپورٹس ٹیلی کاسٹ کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ خبرنامہ میں دنیا بھر کی اہم خبروں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ قارئین سیاست ٹی وی ہیتھ وے چینل نمبر 279 ، ایچ ڈی ایس 262، ایس ایس سی 513، ایشیا نٹ 193، چائس 23، انسپائر 536، کووا 513 ، ایس چینل ڈجیٹل 338 کے علاوہ سیاست ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر بھی خبریں اور دیگر پروگرامس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

ارجن کپور نے پانی پت کی شوٹنگ شروع کی
ارجن کپور نے اپنے نئے پروجکٹ فلم پانی پت کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کیا ہے ارجن اس طرح پہلی بار آشوتوش گواریکر کی ہدایت میں بننے والی فلم میں کام کررہے ہیں جو ایک پیریڈ ڈرامہ فلم ہے اس میں ارجن کے مقابل کرتی سنن کام کررہی ہیں۔ فلم میں سنجے دت کا بھی پاور فلم کردار ہے۔