سیاست ٹی وی پر عامر علی خان کے ساتھ فکر و نظر پروگرام کی پیشکشی

حیدرآباد 29 مارچ ( سیاست نیوز ) قارئین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سیاست ٹی وی نے ایک خاص پروگرام کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ نیوز ایڈیٹر سیاست عامر علی خان کے زریں خیالات پر مشتمل خصوصی پروگرام ’’ عامر علی خان کے ساتھ فکر و نظر ‘‘ نشر کیا جا رہا ہے ۔ سیاست ٹی وی کا یہ خاص پروگرام ہر ہفتہ شام 7.30 بجے اور رات 11.30 بجے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ہر اتوار کو دوبارہ 11.30 بجے دن یہ پروگرام دیکھا جاسکتا ہے ۔