سیاست و ایم ڈی ایف کا جلسہ میلاد النبیؐ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ 25 جنوری کو بعد نماز مغرب پرائم گارڈن فنکشن ہال سرور نگر روڈ یل بی نگر میں منایا جارہا ہے ۔ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ۔ جناب عابد رسول خاں صدر نشین اقلیتی کمیشن آندھرا پردیش ، جناب سدھیر ریڈی ، مسٹر ٹی ہریش راو ارکان اسمبلی ، مولانا حافظ پیر شبیر احمد ،محمد محمود علی ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ مولانا ابرار الحق قاسمی ، پروفیسر انور خاں ، جناب محمد فصیح الدین اور دیگر علماء کرام و معززین بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ جناب مظہر علی اور جناب مصطفی علی پرائم گارڈن فنکشن ہال ( یل بی نگر ) اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔

جناب محمد عبدالرحیم صدر اسلامک ایجوکیشن ویلفیر سوسائٹی و جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے ایم ڈی ایف کے دفتر میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کے بعد بتایا کہ جلسہ میلاد النبیؐ میں حضور اکرم ؐ کی حیات طیبہ پر مشتمل تلگو ، اردو زبانوں میں شائع شدہ کتابچوں کی بھی تقسیم کی جائے گی ۔ اجلاس میں جناب روف خاں ، ڈی عبدالرحمن خاں ، عبدالحفیظ ، ایم ایم حنیف کے علاوہ ڈاکٹر ایوب حیدری ، ایم اے قدیر ، قادر علی خاں نائب صدور ایم ڈی ایف ، محمد فرید الدین ، احمد صدیقی میکش ، محمد نصر اللہ خاں پبلسٹی سکریٹری فورم نے شرکت کی ۔۔