حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام گذشتہ 40 روز سے جاری ووکیشنل سمر کیمپ 2015 کا 10 جون کو اختتام عمل میں آرہا ہے ۔ اس کیمپ سے تقریبا 1500 مسلم لڑکوں و لڑکیوں اور خواتین نے استفادہ حاصل کیا ۔ ’ سیکھو اور کماؤ ‘ پروگرام کے تحت شہر کے 32 مراکز میں فزیوتھراپی ، فوٹو گرافی ، ویڈیو گرافی ، کمپیوٹرس ٹریننگ ، بیوٹیشن ، ٹیلرنگ ، مہندی ڈیزائننگ ، فیشن ڈیزائننگ ، اسپوکن انگلش اور دیگر کورس کی باقاعدہ تربیت دی گئی ۔ اس سلسلہ میں سمر کیمپ کا اجلاس آج دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست منعقد ہوا ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں مسرس ایم اے قدیر نائب صدر ، محترمہ خدیجہ سلطانہ ، محمد برکت علی ، محمد سرور ، محمد نصر اللہ خاں و دیگر نے شرکت کی ۔۔