سیاست و ایم ڈی ایف سمر کیمپ کی اختتامی تقریب

15 جون کو دفتر سیاست پر مقرر، جناب زاہدعلی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد 7 جون (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے 45 روزہ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب 15 جون 5 بجے شام محبوب حسین جگر ہال، احاطہ روزنامہ سیاست پر منعقد ہوگی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر محمد ایوب حیدری، ایم اے قدیر نائب صدور ایم ڈی ایف نے شہر کے تمام رجسٹرڈ مراکز کے انتظامیہ سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے اساتذہ، انسٹرکٹرس اور تربیت یافتہ امیدواروں کے ہمراہ اس خصوصی جلسہ میں شرکت کریں۔ مراکز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مومنٹوز اور اساتذہ کو توصیفی اسناد پیش کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹرس، اسپوکن انگلش، ٹیلرنگ، مہندی ڈیزائننگ، ایمبرائیڈری، فزیوتھراپی، ویڈیو گرافی، بیوٹیشین اور دیگر کورسیس کے تربیت یافتہ امیدواروں کو سرٹیفکٹس دیئے جائیں گے۔ تمام مراکز کے انتظامیہ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اساتذہ کی فہرست اور تربیت یافتہ امیدواروں کی تفصیلات معہ فوٹو دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈس) پر 10 جون یا اُس سے قبل داخل کردیں۔ مزید تفصیلات محمد برکت علی سے فون نمبر 9848445550 ، 9700088110پر ربط کریں۔