٭ ادارہ سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام رشتوں کے دو بہ دو پروگرام منعقدہ ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میںشاندار پیمانے پر انعقاد عمل میںآیا۔
٭ اس موقع پر جناب زاہد علی خا ن مدیر روزنامہ سیاست نے پروگرام میں نصب کردہ تمام کاونٹرس کا بالمشافہ مشاہدہ کرتے ہوئے والینٹرس کی حوصلہ افزائی او ررہنمائی کی۔
٭ جملہ بارہ کمپیوٹرس نصب کئے گئے تھے، جس پر لڑکے او رلڑکیوں کے بائیو ڈاٹاز کا والدین او رسرپرستوں نے مشاہد ہ کیا۔
٭ رجسٹریشن کے بشمول ‘ ایس ایس سی ‘ انٹرمیڈیٹ ‘ گریجویٹ ‘ پوسٹ گریجویٹ ‘ ایم یس سی ‘ بی یس سی ‘ ایل ایل بی ‘ ایم ایڈ‘ بی ایڈ بیرونی ممالک میں برسرروزگار‘ این آر آئیز لڑکے او رلڑکیوں کے بائیوڈاٹاز او رفوٹوز پر مشتمل بارہ کاونٹرس کا شاندار انتظام رہا۔
٭ جسمانی معذورین او رعقد ثانی کے بائیوڈاٹاز اور فوٹوز پر مشتمل ایک علیحدہ کاونٹر بھی رکھے گئے تھے۔
٭ سیاست ٹکنالوجی اور ایم ڈی ایف کے عملے پر مشتمل ایک سوسے زائد والینٹرس والدین او رسرپرستوں کی رہنمائی پر مامور کئے گئے تھے۔
٭ حسب روایت اس بار بھی ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی کاوسیع وعریض ہال والدین او ر سرپرستوں کی کثیرتعداد کی وجہہ سے اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔
٭ 73ویں دوبدو پروگرام کے دوران 350کے قریب لڑکے او رلڑکیوں کے رجسٹریشن عمل میںآئے ۔