۔4 ستمبر کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر
حیدرآباد 31اگست (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں رشتوں کے انتخاب کے لئے65 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 4 ستمبر 2016 ء 10 بجے دن تا 4 بجے شام، ایس اے ایمپرئیل گارڈن (ٹولی چوکی مین روڈ) میں مقرر ہے۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کریں گے۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف والدین اور سرپرستوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں ضروری ہدایات دیں گے۔ دوبہ دو پروگرام کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز کے تعاون سے دو بہ دو پروگرام ایمپرئیل گارڈن میں ماہ رمضان کے دوران منعقد ہونے کے بعد عیدالاضحی سے قبل ہورہا ہے ۔ ایم ڈی ایف کی جانب سے پروگرام میں 15کونسلرس اور 20 سے زائد والینٹرس کو متعین کیا جارہا ہے جو مکمل رہنمائی کے ساتھ ساتھ رشتوں کے انتخاب میں والدین کی مدد کریں گے ۔
اتوار کو نفیس گارڈن فنکشن
ہال لالہ پیٹ میں مقرر
حیدرآباد۔31اگسٹ، (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن کے تعاون سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے برسر موقعہ رشتے طئے کرنے کے سلسلہ میں 64واں دو بہ دو ملاقات پروگرام نفیس گارڈن فنکشن ہال لالہ پیٹ فلائی اوور برج سکندرآباد میں اتوار 4ستمبر 10بجے دن تا 4بجے شام مقرر ہے۔جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ جناب بشیر الدین احمد پروپرائٹر نفیس گارڈن فنکشن ہال مہمان خصوصی ہوں گے ۔ لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن کے صدر جناب سید تاج الدین ، ایس کے زماں کارگزار صدر ، خواجہ میاں نائب صدر ، ایس اے واجد نائب صدر ، محمد جہانگیر سکریٹری ، محمد ذاکر جوائنٹ سکریٹری ، محمد عثمان آرگنائزنگ سکریٹری ، سید زین العابدین ( خازن ) نے بتایا کہ 64 ویں دوبہ دو پروگرام کے انتظامات تقریبا مکمل کرلیے ہیں ۔اور انہیں امید ہے کہ اس پروگرام کے ذریعہ والدین کو اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے پیامات طئے کرنے میں سہولت ہوگی ۔ ۔
لڑکے ،لڑکیوں کے سینکڑوں معیاری رشتے
ان پروگرامس میں والدین اور سرپرستوں کو اس بات کی اجازت رہے گی کہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین سے بائیو ڈاٹاس کی روشنی میں تبادلہ خیال کریں گے جس کے لئے اس پروگرام میں بھی ایم سی اے، بی سی اے، ایم بی اے، انجینئرنگ، ایم بی بی ایس، پوسٹ گریجویشن، گریجویشن، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، حافظ و عالم فاضل کے ساتھ عقدثانی کے کاؤنٹرس بھی رہیں گے۔ والدین کے لئے اس پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت رہے گی۔ اس لئے اپنے ہمراہ والدین دو عدد بائیو ڈاٹاس اور دو عدد فوٹوز ساتھ رکھنا نہ بھولیں۔ 10 بجے دن سے نئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ والدین اس نادر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتے کو طے کریں۔ جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی اور علاقہ مولا علی میں جتنے دو بہ دو پروگرامس منعقد کئے گئے ان سے والدین نے استفادہ کیا۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر نائب صدر فورم 9394801526 پر ربط کریں۔ جناب عابد صدیقی صدر ، جناب ایم اے قدیر ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، میر انور الدین (نائب صدور ) ، سید الیاس باشاہ ، محمد برکت علی ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر سیادت علی ، عابدہ بیگم ، عرشیہ عامرہ ، محمد نصر اللہ خاں ، ڈاکٹر دردانہ ، سیدہ محمدی ، محمد الطاف ، احمد صدیقی مکیش ، محمد احمد ، سید اصغر حسین ، محمد فرید الدین ، ایم اے واحد ، سید ناظم الدین ، اے اے کے امین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، لطیف النساء ، رئیس النساء ، فرزانہ ، کوثر جہاں ، تسکین اور ایم ڈی ایف کے دیگر عہدیداروں نے والدین اور سرپرستوںسے خواہش کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔۔