21 ستمبر کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے مسلم لڑکوں و لڑکیوں کے لیے دوبدو ملاقات پروگرام 21 ستمبر بروز اتوار 10 بجے دن تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ادارہ سیاست و فورم کے زیر اہتمام اب تک 34 دوبدو ملاقات پروگرامس منعقد ہوچکے ہیں ۔ جس میں 5000 سے زائد اب تک رشتے طئے ہوچکے الحمدﷲ یہ نوبیاہی جوڑے اطمینان و سکون کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں ۔ دوبدو پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلی کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ عیدالاضحی کے اعتبار سے ایسے نوجوان لڑکے و لڑکیاں جو بیرونی مالک برسر روزگار ہیں وہ چھٹیوں میں اپنے وطن آتے ہیں اس مناسبت سے والدین کے لیے سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے یہ موقع فراہم کررہا ہے کہ وہ 21 ستمبر بروز اتوار ایس اے ایمپرئیل گارڈن پہنچ کر اپنے لڑکے و لڑکیوں کے موزوں رشتہ کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ دوبدو پروگرام میں حسب سابق کی طرح علحدہ علحدہ کاونٹرس قائم کئے جارہے ہیں جہاں دسویں جماعت تا گریجویشن ، پوسٹ گریجویشن ، ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، انجینئرنگ ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم فاضل و حافظ کے علاوہ عقد ثانی و دیگر زمروں کے سینکڑوں پیامات والدین کے ملاحظہ کے لیے رکھے گئے ہیں ۔ ایسے والدین و سرپرست جو دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز پہنچ کر رجسٹریشن کروائے ہیں ان کے بائیو ڈاٹاس کو بھی اس دوبدو ملاقات پروگرام میں رکھا جائے گا ۔ اور کمپیوٹرس کی مدد سے لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا کو بتلانے کے لیے علحدہ کمپیوٹر سیکشن قائم کیا جارہا ہے ۔ والدین اس زرین موقع کو ہاتھ سے نہ گنوائیں اور رجسٹریشن کے لیے ایس اے ایمپرئیل گارڈن پر اپنے ہمراہ لڑکے و لڑکیوں کے دو عدد فوٹوز ساتھ رکھیں اور ان کے ہاں زیادہ سے زیادہ بائیو ڈاٹاس کی کاپی بھی ہونا چاہئے ۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم 9394801526 سے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔